بیٹر دین ابٹن فیس اینڈ باڈی سکرب

Availability: In stock
SKU: BTURO01

3,800.00

20 in stock

Description

یہ پروڈکٹ ہر طرح کی جلد کے لیے موثر ہے یہ سو فیصد ؤ قدرتی نامیاتی طریقوں سے بنی ہوئی ہے۔ یہ جسم اور چہرے
کے لیے موزوں ہیں۔

قدرتی اور نامیاتی :۔
فرق محسوس کریں۔ یہ مصنوعات بالکل قدرتی ہیں۔ اور
ایس ایل ایس سے پاک –
پیرابنز سے پاک –
سیلکیکونز سے پاک –
سلفیٹ سے پاک –
ٹرائی کلوسنز سے پاک –
یو وی سے حفاظت –
آرٹیفشل ماسک سے پاک –
پیڑولیم جیلی سے پاک ہیں۔ –

کونیچرل کا بیٹر دن ابٹن فیس اینڈ باڈی سکرب دلہن کے لیے ایک لازمی جزو ہے۔ زیادہ اچھی نرم اور صاف جلد کے لیے اسے روایتی ابٹن کے ساتھ اضافی طور پر استعمال کریں ۔

استعمال
فیشل کے استعمال کے لیے ایک برتن میں بیٹر دن ابٹن فیس اینڈ باڈی سکرب کا ایک چمچ ڈالیں ۔ آدھا چمچ کریم سنگل یا ڈبل اور ایک چمچ دودھ یا دہی کا ملائیں چار قطرے کونیچرل ریڈینس آئل کے شامل کریں۔ ایک گاڑھا آمیزہ بنا لیں۔ آمیزے کو استعمال سے پہلے تین سے چار منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ چہرے اور گردن پر استعمال کریں اور دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ آمیزے کو تین۔ چار منٹ کے لیے چپرے پر لگا رہنے دیں تاکہ یہ جلد پر اثر کرلے۔ دائرے کی شکل میں رگڑئیں یہاں تک کہ آمیزہ بھر بھرا ہو جائے اور جلد سے اُتر جائے۔ پانی سے دھولیں۔
پورے جسم پر استعمال کے لیے ایک چھوٹے سے باؤل میں بیٹر دن ابٹن فیس اینڈ باڈی سکرب کے پانچ چمچ شامل کریں۔ کریم سنگل یا ڈبل کا ایک چمچ اور دودھ یا دہی کے تین چمچ شامل کریں اور کونیچرل ریڈینس آئلکے پندرہ قطرے شامل کر لیں۔ ایک گاڑھا آمیزہ بنا لیں اگر ضرورت ہو تو پانی یا عرق گلاب شامل کرلیں۔ آمیزے کو استعمالسے پہلے تین منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ جسم پر استعمال کریں اور دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ آمیزے کودو ۔ تین منٹ لگا رہنے دیں تاکہ یہ جلد پر اثر کر لے۔ جسم پر اوپر نیچے رگڑیں یہاں تک کہ آمیزہ بھر بھرا ہو جائے اور جلد سے اُتر جائے۔ پانی سے دھو لیں۔
دلہنوں کے لیے چار ہفتوں کے لیے ہر دوسرے دن استعمال کریں تاکہ جلد مکمل طور پر قدرتی اور احساس میں تبدیل ہو جائے خوبصورت جلد کو بر قرار رکھنے کے لیے ہر دسویں دن استعمال کریں۔

ہدایات
ان مصنوعات کو تیار کردہ تاریخ سے دو سال کے اندر استعمال کر لیں۔
کھولنے کے بعد 12 ماہ تک قابل استعمال ہے۔ *
کٹ ، زخم اور الرجی پر استعمال نہ کریں۔ *
احتیاط کریں کے آنکھوں میں نہ جائے آنکھوں کی جانے کی صورت میں فوری طور پر صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ *
جلن محسوس ہونے کی صورت میں استعمال ترک کر دیں۔ *
اگر آپ کی جلد حساس ہے یا کسی وجہ سے الرجک ہے تو استعمال نہ کریں۔ *
-بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں *
30 سنٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت اور براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھیں۔ *
-صرف بیرونی استعمال کے لیے *

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “بیٹر دین ابٹن فیس اینڈ باڈی سکرب”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)